کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ حکومت نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے تقررو تبادلے کردیے۔
سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کے تقررو تبادلوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ڈی سی ایسٹ شہزاد فضل عباسی، ڈی سی کیماڑی طاہرچیمہ، سندھ سالڈ ویسٹ کے ایم ڈی امتیاز شاہ سمیت جیکب آباد، ٹنڈوالہیار اور ملیر کے ڈپٹی کمشنرز کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری بلدیات خالد حیدر شاہ کو ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ضمیر عباسی اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ فورس طارق چانڈیو کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب راجہ طارق حسین کو ڈپٹی کمشنر کیماڑی، ابرار احمد جعفر کو ڈپٹی کمشنر ایسٹ کراچی، سلیم اللہ اوڈھو کو ڈپٹی کمشنر ملیر اور نورمصطفیٰ لغاری کو ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار تعینات کردیا گیا ہے۔