داعش کیمیائی ہتھیار تیار کیے اور انکا استعمال کیا : سی آئی اے

داعش کیمیائی ہتھیار تیار کیے اور انکا استعمال کیا : سی آئی اے
داعش کیمیائی ہتھیار تیار کیے اور انکا استعمال کیا : سی آئی اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(اے پی پی) امریکا کے مرکزی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن نے کہا ہے کہ داعش کے جنگجو کیمیائی ہتھیار استعمال کرچکے ہیں اور وہ تھوڑی مقدار میں کلورین اور مسٹرڈ گیس تیار کرنے کی صلاحیت سے بہرہ ور ہیں۔سی آئی اے کے سربراہ نے یہ انکشاف سی بی ایس کے نیوز پروگرام ''60 منٹ'' میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ''ہمارے پاس داعش کے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے متعدد شواہد موجود ہیں''۔انھوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ داعش گروپ ہتھیاروں کے لیے مسٹرڈ یا کلورین گیس کی تھوڑی مقدار تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایسی رپورٹس ہیں کہ وہ ان کو استعمال کرسکتے ہیں۔جان برینن نے خبردار کیا ہے کہ ''داعش مالیاتی فوائد کے لیے ان ہتھیاروں کو مغرب کو برآمد کرسکتے ہیں۔میرے خیال میں اس طرح کے امکانات ہمیشہ رہتے ہیں،اس لیے یہ ضروری ہے کہ اشیاء کی نقل وحمل کے مختلف راستوں کو بند کیا جائے اور اسمگلنگ کے راستوں کو بند کیا جائے''۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا برسرزمین کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے اور لیبیارٹریوں کی تلاش کے لیے امریکا کے اثاثے موجود ہیں تو مسٹر برینن نے اس کے جواب میں کہا کہ '' عراق اور شام میں داعش کی بیخ کنی اور اس کے بارے میں جان کاری کے لیے امریکی انٹیلی جنس پوری طرح فعال ہے''