پیش امام نے نماز جمعہ کی امامت کے تنازع پر فائرنگ کر کے دوسرے امام کو مسجد میں قتل کردیا

پیش امام نے نماز جمعہ کی امامت کے تنازع پر فائرنگ کر کے دوسرے امام کو مسجد میں ...
پیش امام نے نماز جمعہ کی امامت کے تنازع پر فائرنگ کر کے دوسرے امام کو مسجد میں قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرک (مانیٹرنگ ڈیسک) کرک میں نماز جمعہ کی امامت کے تنازع پر فائرنگ سے مسجد کا پیش امام دوسرے امام کے ہاتھوں قتل ہو گیا۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق محبتی کلہ میں نماز جمعہ کی امامت کے معاملے پر مسجد کے پیش امام نے فائرنگ کر کے دوسرے امام کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ،مسجد میں پیش امام کی فائرنگ سے وہاں موجود دو نمازی بھی زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
محبتی کلہ میں جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے لئے سابقہ ایم این اے مولانا شاہ عبدالعزیز کے بہنوئی مولانا عمران جمعہ کا خطبہ پڑھنے کے لئے آئے تو حافظ شاکر نے انہیں منع کرتے ہوئے اس پر مسجد ہی میں گولیاں چلا دیں جس سے مولانا عمران موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو نمازی زخمی بھی زخمی ہوئے ۔فائرنگ کے بعد حافظ شاکر اپنے ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔

مزید :

کرک -