مصر ی حکومت نے عورتوں کی ذہن سازی کیلئے 144 خواتین کو مسجدوں میں خطیب مقرر کردیا

مصر ی حکومت نے عورتوں کی ذہن سازی کیلئے 144 خواتین کو مسجدوں میں خطیب مقرر ...
مصر ی حکومت نے عورتوں کی ذہن سازی کیلئے 144 خواتین کو مسجدوں میں خطیب مقرر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مدینہ منورہ (غلام نبی مدنی) شدت پسندی سے نمٹنے اور اخوان المسلمین کے نظریے کی بیخ کنی کرنے کیلئے مصر کی مساجد میں پہلی مرتبہ 144خواتین کو حکومت کی طرف سے مساجد میں خطبہ دینے ، مسائل بتانے اور عورتوں کی ذہن سازی کے لیے مقرر کر دیا گیاہے۔
مصری وزارت اوقاف کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے حکم پراٹھایا گیا ہے۔اگلے ماہ سے یہ خواتین باقاعدہ ڈیوٹی دینا شروع کردیں گی۔ابتدائی مرحلے میں ان خواتین کو مصر کی بڑی مساجد میں مقرر کیا گیا ہے۔ خواتین کو مساجد میں ڈیوٹی دینے کے لیے مصر کی مشہور یونیورسٹی جامعہ ازہر سے دعوت وتبلیغ کے شعبے میں تخصص کی ڈگری حاصل کرنا ہوگی۔جبکہ مقرر کی گئی 144خواتین کو خصوصی تربیت دینے کے لیے بڑے علماءکرام کو مقررکردیا گیا ہے۔

’میری لاش نکال کر کہیں اور منتقل کردیں‘مردہ شخص کی رشتہ داروں سے خواب میں ملاقاتیں، پھر قبرکھودی گئی تو۔ ۔ ۔
مصر ی وزارت اوقاف کے مطابق اس قسم کا تجربہ 1996میں بھی کیا گیا تھا،لیکن اس وقت صرف 19خواتین کو دینی مسائل بتانے کے لیے مقررکیا گیا تھالیکن اس بار خواتین کو مرد خطباءکی طرح تمام دینی کام کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے تاہم یہ ذمہ داریاں مساجد سے ملحقہ عورتوں کی مخصوص جگہ میں ہی اداکی جائیں گی۔ان ذمہ داریوں میں ہفتہ وار دو خطبے ، خواتین کو دینی مسائل بتانے اور عسکریت پسندی کے خلاف ذہن سازی کے لیے روزانہ اور ہفتہ وار اہم مجالس منعقد کی جائیں گی۔

غلاف کعبہ کے ساتھ خود کشی کی کوشش ناکام بنانیوالا شخص بھی منظرعام پر آگیا
مصری حکومت کے مطابق اس طرح مصرمیں اخوان المسلمین کی پھیلائی گئی شدت پسندی کی سوچ کو ختم کرنے میں ا ہم مدد ملے گی۔ دوسری طرف مصر کے بعض حلقوں کی جانب سے عورتوں کی مساجد میں ڈیوٹی لگائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا جارہاہے۔

مزید :

عرب دنیا -