ٹر مپ کی طا قت سیا ست یا حما قت

ٹر مپ کی طا قت سیا ست یا حما قت
 ٹر مپ کی طا قت سیا ست یا حما قت

  

گز شتہ کچھ عر صے سے پو ری دنیا میں بس ایک ہی نام گو نج رہا ہے " ڈونلڈ ٹرمپ " الیکٹرانک میڈیا سے لے کر سو شل میڈ یا تک ،اخبا رات سے لے کر میگزین تک ٹی،وی ،ٹاک شوز سے لے کر دفاتر ،نجی محفلوں سے گھروں اور بازاروں تک ہر طرف یہی نام معاملہ بحث ہے۔ بہر حال یہ سب حالات اور واقعات دیکھ کر میرے ذہن میں یہ مصرع ’’ بدنام نہ ہونگے تو کیا نام نہ ہو گا‘‘ میرے خیا ل میں ڈونلڈ ٹرمپ ایسے اقدامات اور تقا ریر کے با عث پو ری دنیا میں سب سے زیاد ہ زیر بحث شخص بن چکا ہے۔ امر یکہ سمیت دنیا کے بہت سے مما لک میں ٹرمپ کے خلاف احتجا جی جلوس نکل رہے ہیں لوگ اسے بد امنی ،مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دینے کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں لیکنٍ عین اس وقت امریکہ میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو ٹرمپ کو نا صرف پسند کر تے ہیں بلکہ President بنا نے میں ان کا بہت وا ضح کردار ہے ۔اور اس طبقہ فکر کے لوگوں میں ٹرمپ بہت مقبول ہے ۔اس لئے اس نے President کی کر سی سنبھالتے ہی اپنے ووٹرز سے کئے گئے وعدے پو رے کر نے شروع کر دیے تا کہ لوگ یہ نہ کہیں کہ وہ صرف سیاسی ڈھونگ تھا جو کہ اکثر لوگ الیکشن سے پہلے کہتے ہیں جس طرح ہما رے ملک میں الیکشن سے پہلے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کر نے روز گار کے مو قع فرا ہم کر نے مہنگا ئی کم کر نے اور مفت تعلیم و علا ج کی سہو لتوں جیسے نعرے لگا ئے جا تے ہیں جو 1947ء سے لے کر آ ج تک ہر سیا ست دان نے لگا ئے ہیں لیکن آج تک ان میں سے کو ئی وعدہ پو را نہیں ہوسکا۔

ٹرمپ نے بر سرِ اقتدار آ تے ہی سب سے پہلے ایسے اقدامات کر کے نا صرف اپنے ووٹرز کو خوش کیا بلکہ پو ری دنیا میں اپنے آ پ کو ایک نئے انداز میں متعا رف کروایا ۔ایک کامیاب کا روباری شخصیت ہو نے کے نا طے ٹرمپ کو معلوم ہے کہ کسی بھی پروڈکٹ یا پراجیکٹ کو کیسے مشہور کیا جا تا ہے اور کیسے ما رکیٹ میں مقبول کر وایا جا تا ہے۔ ویسے بھی اس وقت کی دنیا میں ٹرمپ اور مو دی جیسے شدت پسند اور با ئیں بازو کے سیا ست دان کا میاب ہو رہے ہیں جو عوام کو اس طرح کی با توں میں الجھا کر حکو مت کر رہے ہیں چنا نچہ یہ بھی کسی حد تک درست ہو سکتا ہے کہ اس وقت ان دونوں حکمرانوں کی گڈی چڑھی ہوئی ہے جن کے با رے میں آ پ بھی غور کریں ۔ان تما م حا لات و واقعات کے تناظر میں میرے ذہن میں کئی سوالات جنم لے رہے ہیں 1۔جیسے ٹرمپ جو کہ مقبو لیت کے لحاظ سے ہیلری کلنٹن سے کہیں پیچھے تھے، انہیں کامیابی کیسے ملی۔ 2۔کیا صرف با ئیں با زو کے لوگ ٹرمپ کو جتوا سکتے تھے ؟ 3۔کیا خوا تین نے بھی ٹرمپ کو ووٹ دیے جو کہ اسے شد ید نا پسند کر تی ہیں ؟ 4 ۔ٹرمپ کو جتوانے میں KGB کا کتنا رول ہے ؟ 5 ۔کیا ٹرمپ اپنے سا رے وعدے پو رے کر ے گا ؟6 ۔ایسے کو ن سے عوامل اور پو شیدہ طا قت تھی کہ ٹرمپ کو بغیر مقبولیت کے کامیابی ملی۔ 7۔ کیا ٹرمپ کی Impeachmentہو سکتی ہے ؟ 8۔ کیا ٹرمپ ایسے رہیں گے یا یہ صرف چند دنوں کا ڈھونگ ہے ؟ 9 ۔بین الاقوامی سطح پر دو سرے ممالک کے ساتھ امر یکہ کے تعلقات متا ثر ہونگے ؟ 10 ۔ٹر مپ کے ان تما م اقدامات سے کیا دنیا ایک اور جنگ عظیم کی طرف تو نہیں جا رہی ؟ ایسے اور بہت سے سوالات جنم لے رہے ہیں اور مختلف اوقات میں مختلف عوامل اور واقعات کی بنا پر ان کے جوابات میں بھی تبد یلی آ رہی ہے ابھی تک کے ان تما م واقعات کو دیکھ کر تو صرف یہ لگتا ہے کہ یہ صرف چند ابتدائی دنوں کا جوش و جذبہ ہے جو کچھ عر صے میں کا فی ٹھنڈا پڑ جا ئے گا ۔ابھی وائٹ ہا ؤس کا خمار چند دنوں تک رہے گا ۔ٹرمپ اس وقت اپنی لا محدود طا قت کے خمار میں ہیں، ابھی وہ ہنی مون پیریڈ سے گزر رہا ہے ۔جو نہی ان عوامل کا ری ایکشن آ نا شرو ع ہو گا تو پھر پتا چلے گا کہ ٹرمپ اپنی پا لیسی تبد یل کرتے ہیں یا نہیں ہما رے ذہنوں میں صرف یہ ہے کہ ٹرمپ کی پا لیسی صرف مسلم مما لک اور مسلما نوں کے خلاف ہے ۔

حا لا نکہ ٹرمپ نے یوکے، یورپ اور حتیٰ کہ آسٹریلیا تک سے اپنے تعلقات خراب کر لیے ہیں آسٹریلیا کے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے اچانک فون بند کر دینا اور اوبا ما کے وعدے اور پالیسی سے ایک دم مکر جانا یہ تمام تر واقعات کو کیا نام دیا جائے، ٹرمپ کی طا قت ،سیا ست یا حماقت ؟شاید یوں کہنا کچھ غلط نہیں ہو گا کہ ٹر مپ ان تما م کیفیات کا مجموعہ ہے۔ ایک ہی وقت میں اپنی طا قت بھر پور نشے میں جہاں کئی احمقانہ اقدامات کئے وہیں اپنی سیاست بھی ہو رہی ہے ۔کچھ عر صے بعد بین الاقوامی ردعمل کو دیکھ کر ٹرمپ اور اس کی ٹیم جب تھوڑا تجر بہ بھی حا صل کر لے گی اور انکی آپس کی ٹیم کوآرڈینیشن بھی بن جا ئے گی تو شا ید ٹرمپ کے رویے میں بھی کو ئی مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئے شا ید حالات بہتری کی طرف چلے جائیں لیکن امریکہ میں موجود مسلمانوں اور پاکستانیوں کے لئے کا فی مشکلات پیدا ہو چکی ہیں اور ان کے خلاف نفرت میں بے حد ا ضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ٹرمپ کے غیر ملکی لوگوں اور خاص طور پر مسلمانوں کو امر یکہ سے نکالنے اور پا بندیوں پر چند سوالات جس کا جواب شا ید خود ٹرمپ ہی دے سکیں گے۔ 1۔کیا ٹرمپ کی وا لدہ امر یکہ میں غیر قا نونی طر یقے سے دا خل نہیں ہو ئی تھیں ؟ 2 ۔ٹرمپ کی اپنی بیو ی غیر ملکی نہیں ؟ اگر آج امر یکہ سے پاکستانی ڈا کٹر ز نکال دیے جا ئیں تو شا ید آدھا امریکہ علاج و معا لجے کی سہو لتوں سے محروم ہو جائے۔ میکسیکو کی دیوار تعمیر کر دینے سے امریکہ میں مہنگا ئی بہت بڑھ جا ئے گی ۔امر یکہ کی معیشت میں میکسیکو کی سستی اور غیر قا نونی لیبر کا بہت ہا تھ ہے کئی صنعتیں بند ہو جا ئیں گی cost of production بہت بڑھ جا ئے گی ۔بین الاقوامی بر آمدات میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔ ایسے بہت سے کام ہیں جو صرف میکسیکو اور غریب ممالک سے گئے لوگ ہی کر تے ہیں جن کو کر نے کا امریکی عوام سوچ بھی نہیں سکتے ۔اس لئے ایسا کو ئی بھی قدم امر یکہ لئے بہت بڑا مسئلہ بن سکتا ہے امر یکہ نے روس کو معاشی اور سیا سی طور پر کمزور کر کے اس کے ٹکر ے ٹکرے کر دیے آ ج اللہ نے ٹرمپ کی صورت میں امر یکہ پر ایک بہت بڑے عذاب کو نازل کر دیا ہے جو شا ید امر یکہ کا حال روس سے بھی بدتر کر دے گا کئی امر یکی ریاستیں، عوام اور بیشتر Hollywood فنکاروں سمیت لوگ اس کے خلاف ہو چکے ہیں جلسے جلوس نکال رہے ہیں جو کہ امر یکہ کی تا ریخ میں شا ید پہلی دفعہ ہو رہا ہے۔

اگر اس تمام Conspiracy theory کے پیچھے Putin KGB کا ہا تھ ہے تو یہ بات یاد رکھیں امر یکہ کو ٹوٹنے سے کو ئی نہیں بچا سکتا جو CIA خو د بھی مان رہی ہے کہ امر یکہ کو اور کسی طرح سے شکست دینا نا ممکن تھا لیکن KGB اور Putin نے امر یکہ کے اند ر انتشار پیدا کر دیا ہے، اب وہ اپنے ٹارگٹ سے زیادہ دور نہیں CIAتمام چیزوں کو بھا نپ چکی ہے ۔اورشاید CIA کے پاس ٹرمپ کی impeachment کے سوا اور کو ئی را ستہ نہ ہو اور اگر یہ ممکن نہ ہو ا تو پھر امریکہ میں فرسٹریشن اپنے عروج کو پہنچ جا ئے گی اور امر یکی ریاستیں انتشار کا شکار ہو جائیں گی کہتے ہیں کہ امر یکہ کا نظام حکومت چیک اینڈ بیلنس پر مبنی ہے صدر کو لا محدود اختیارات حا صل ہو تے ہیں لیکن صدر کے چیک اینڈ بیلنس کے لئے عدلیہ اور کانگریس جیسے ادا رے موجود ہیں لیکن حیران کن با ت یہ ٹرمپ کے مسلمانوں پر امریکہ میں دا خلے پر پا بندی کے ایگزیکٹو آرڈر کو جب فیڈرل جج نے معطل کر دیا تو ٹرمپ نے فیڈرل جج کو فو ری تبدیل کر دیا اور اپنی مر ضی کا نیا جج لے آئے لیکن فیڈرل جج نے ایک دفعہ پھر ٹرمپ کے آڈر کے خلاف Stay دے دیا اور مسلمانوں کو امر یکہ میں دا خلے کی اجازت مل گئی جس پر ٹرمپ شد ید غم وغصے کا شکار ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ٹرمپ کس طرح ایسے حالات میں حکو مت کر سکیں گے جب نہ صرف امریکہ کے عوام بلکہ پوری دنیا کے عوام اس کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں یہاں تک کہ امریکہ کااپنا نظام حکومت ڈگمگا رہا ہے عدلیہ کانگریس Republicansگورنرز، سینیٹرز مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ اس کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں ان حالات میں حکومت کے تخت پر قدم رکھنے والا نوزائیدہ ٹرمپ کچھ زیادہ دیر ٹک نہ پائے گا۔

مزید :

کالم -