سی پیک کے تحت فری زونز کیلئے ڈرائی پورٹس کی تجویز

سی پیک کے تحت فری زونز کیلئے ڈرائی پورٹس کی تجویز

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) پاکستان کسٹمز نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو چائنا پاکستان اقتصادی زہداری کے منصوبوں کے تحت بنانے والے فری زونز کے لئے ڈرائی پورٹس کسٹمز اسٹیشن بنانے کی تجویزدی ہے۔ کسٹمز حکام کے مطابق سی پیک کے تحت ملک میں کئی ڈیوٹی فری اکنامک زونز بنانے کا منصوبہ ہے جن میں پنجاب میں 32 سندھ میں 33 اسلام آباد 3 بلوچستان میں 7 اور کے پی کے 17 اکنامک زونز بنائے جانے ہیں۔ حکومت اسپیشل اکنامک زونز کے لئے پہلے ہی سے قانون سازی کر چکی ہے جبکہ حال ہی میں ایف بی آر نے چیف کلکٹر ساؤتھ کو ہدایت کی ہے کہ گوادر فری زونز کے لئے قوانین مرتب کریں۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ ان قوانین کو بنانے کے ساؤتھ اگلے ڈرائی پورٹ کے قیام کے منصوبہ بھی ان اسپیشل اکنامک زونز میں شامل کرنا چایئے۔

مزید :

کامرس -