چین غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا

چین غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا

  

اسلام آباد (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور منصوبہ کے تحت نہ صرف چینی سرمایہ کار سرمایہ کاری کررہے ہیں بلکہ دنیا بھر کے دیگر ممالک کے سرمایہ کار بھی سی پیک کے تحت قائم کئے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری پر گہری دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ سرمایہ کاری بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ مخصوصی اقتصادی زونز میں غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مراعات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی بڑی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری اور کاروبار میں وسعت کی منصوبہ بندی کررہی ہیں جس سے ملک کی اقتصادی ترقی کی شرح کے فروغ میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -