پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے مختلف اضلاع میں 6.322 ارب روپے خرچ کئے

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے مختلف اضلاع میں 6.322 ارب روپے خرچ کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے گزشتہ چھ سال کے دوران تیل وگیس پیدا کرنے والے مختلف اضلاع میں کاروباری وسماجی ذمہ داریوں (سی ایس آر) کے تحت 6.322 ارب روپے خرچ کئے ہیں۔ کمپنی کے بیان کے مطابق کمپنی نے فلاح وبہبود کی مختلف سکیموں پر بھاری رقوم خرچ کی ہیں جس کے تحت ملک کے چاروں صوبوں کے تیل وگیس پیدا کرنے والے اضلاع میں صحت کے شعبہ کی سکیموں پر 1164 ملین روپے ، تعلیم کے شعبہ میں 1239 ملین روپے، پانی کی فراہمی پر 1112 ملین روپے ، بنیادی ڈھانچہ کی ترقی پر 306 ملین روپے، سوئی میں گیس کی فراہمی پر 1872 ملین روپے سمیت 101 ملین روپے کے عطیات اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد پر 237 ملین روپے جبکہ دیگر مختلف فلاحی منصوبوں پر 291 ملین روپے کے اخراجات کئے ہیں۔ پی پی ایل اپنی سماجی وکاروباری ذمہ داریوں کے تحت گزشتہ چھ سالوں میں چھ ارب روپے سے زائد کے اخراجات کرچکی ہے۔

مزید :

کامرس -