صباء محسن کے ڈی جی ریڈیو بننے کے بعد ایم ڈی پی ٹی وی کا عہدہ خالی

صباء محسن کے ڈی جی ریڈیو بننے کے بعد ایم ڈی پی ٹی وی کا عہدہ خالی

  

لاہور(فلم رپورٹر)سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر صباء محسن کے ڈی جی ریڈیو بننے کے بعد ایم ڈی پی ٹی وی کا عہدہ خالی ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے ڈی جی اداکار جمال شاہ اور منسٹری آف کلچر کے اڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عامر احمد ایم ڈی پی ٹی وی کی دوڑ میں شامل ہیں ۔جمال شاہ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اس عہدہ کے لئے سب سے مضبوط امیدوار ہیں ان کو ایک اہم حکومتی شخصیت کی جانب سے ایم ڈی بنائے جانے کا واضح پیغام بھی مل چکا ہے جبکہ دوسری جانب پی ٹی وی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال کسی بھی شخص کا نام اس عہدہ کے لئے فائنل نہیں کیا گیا جب تک ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری کا نوٹیفیکیشن نہیں ہوجاتا اس وقت کسی قسم کی بات کرنا مناسب نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -