شفق حبیب کی ویلنٹائن ڈے پر مبنی جیولری کی نمائش،فنکاروں سمیت دیگر کی شرکت

شفق حبیب کی ویلنٹائن ڈے پر مبنی جیولری کی نمائش،فنکاروں سمیت دیگر کی شرکت

  

لاہور(فلم رپورٹر)جیولری ڈیئزائنر شفق حبیب کی و یلنٹائن ڈے کے حوالے سے اپنے جواہرات کی نمائش جس میں شہر کی کئی نامور ہستیاں، فنکار،پرنٹ اور شوشل میڈیا کے لوگوں نے شرکت کی۔ شفق حبیب کے ڈیزائنز نے و یلنٹائنز کے دن کی طرح خاص اور دوسروں سے مختلف ہونے کا احساس دلایا ۔ان ڈیزائنز کی اسی خاصیت کو تمام مہمانوں نے خوب سراہا۔شفق حبیب کے غیر معمولی ڈیزائنز ساؤتھ ایشین ثقافت کا ایک خوبصورت امتیاز ہیں۔ و یلنٹائنز کے دن کے حوالے سے اس نمائش میں روبیز یعنی لال پتھر کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے، جس میں روبیز کے ٹکڑے جھمکے، چاندبالی ، مگرس، ٹیکے اور جھومر کی شکل میں دستیاب تھے۔ اس کے علاوہ نمائش میں اعلی موتی، پولکی ،ہیرے اور زمرد موجود تھے ۔

مزید :

کلچر -