جرمن میں 67 ویں فلمی میلے کا آغاز

جرمن میں 67 ویں فلمی میلے کا آغاز

  

برلن (اے پی پی) جرمن دارالحکومت میں 67 ویں فلمی میلے ’برلینالے‘ کا آغاز ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز اس بین الاقوامی میلے کے آغاز پر فرانسیسی گٹار نواز جانگو رائن ہارٹ کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’جانگو‘ دکھائی گئی۔ اس فنکار کو 1943ء میں فرانس پر جرمنی کا قبضہ ہو جانے کے بعد پیرس سے فرار ہونا پڑا تھا۔ اس بار گولڈن بیئر کے اعلیٰ ترین اعزاز کے لیے مقابلے کے شعبے میں 18فلمیں شامل ہیں۔ 19 فروری تک جاری رہنے والے اس میلے کے دوران 71 ملکوں سے آئی ہوئی مجموعی طور پر تقریباً 4 سو فلمیں دکھائی جائیں گی۔

مزید :

کلچر -