دہشت ناک واقعات پر مبنی فلم ’ ’وش اپون‘‘کا ٹریلر جاری

دہشت ناک واقعات پر مبنی فلم ’ ’وش اپون‘‘کا ٹریلر جاری
 دہشت ناک واقعات پر مبنی فلم ’ ’وش اپون‘‘کا ٹریلر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاس اینجلس (این این آئی)دہشت ناک واقعات پر مبنی ہالی وڈ فلم ’وش اپون‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ،فلم 30جون کو ریلیز ہوگی ٗہالی وڈ میں خوف کے سائے منڈلانے لگے ٗجان آرلیونٹی کی ڈائریکشن میں بننے والی سنسنی خیز فلم ’وِش اَپون‘ کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے ٗجسے جادوئی طاقت والا پراسرار باکس ملتا ہے۔باکس کی وجہ سے لڑکی کی زندگی میں غیر معمولی واقعات رونما ہوتے ہیں ٗیہاں تک کہ طاقت ور جادوئی باکس لوگوں کی موت تک کا سبب بن جاتا ہے۔خطرناک واقعات کی منظر کشی کرتی فلم میں ہالی وڈ اداکارشیری لین،جوئے کنگ،ریان فلپس، الزبیتھ ریہم، شینن پرسر، کِی ہونگ لِی،ایلس لِی اور سڈنی پارک اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -