فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہماری جدوجہد رنگ لے آئی ،سہراب افگن

فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہماری جدوجہد رنگ لے آئی ،سہراب افگن
 فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہماری جدوجہد رنگ لے آئی ،سہراب افگن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار اور ڈائریکٹر سہراب افگن نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہم سب کو اتفاق سے کام کرنا ہوگا اور کراچی سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسر فلمو ں میں بھرپور سرمایہ کاری کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے ہماری جدوجہد رنگ لے آئی ہے۔ یہ ہمارے لئے ایک چیلنج تھا کیونکہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا کسی فرد واحد کا کام نہیں، اس لیے ہم سب کو باہمی اتفاق اور ایمانداری سے کام کرنا ہوگا۔ فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمہ دار کوئی اور نہیں ہم خود ہیں اور اس کی بحالی کیلئے بھی ہمیں ہی کچھ کرنا پڑے گا بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش سے بھی ہماری انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔
سہراب افگن نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی مضبوطی کیلئے بہتر معیار بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے اب بھی خود کو ٹھیک کر لیں اور تمام تر توجہ فلم انڈسٹری پر دی جائے تو اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ ہم فلمی صنعت کے حالات کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -