تعلیم کے فروغ میں مصروف اداروں اور افراد کی کاوشیں لائق ستائش ہیں، عرفان دولتانہ

تعلیم کے فروغ میں مصروف اداروں اور افراد کی کاوشیں لائق ستائش ہیں، عرفان ...

  

لاہور( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ میں مصروف عمل ادارے اور افراد معاشی ترقی و خوشحالی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور اس نیک مقصد کیلئے ان کی کاوشیں لائق ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ قائم کرکے حصول تعلیم کا خواب رکھنے والے غریب گھرانوں کے بچوں اور بچیوں پر اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے دروازے کھول دیئے ہیں اور اس فنڈ سے انتہائی غریب گھرانوں کے ذہین بچے اور بچیاں معروف ملکی و غیرملکی یونیورسٹیوں میں اپنی علمی پیاس بجھا رہے ہیں۔ 2008ء میں 2 ارب روپے سے قائم کئے گئے اس تعلیمی فنڈکا حجم 20 ارب روپے تک پہنچ جائے گااور اس فنڈ سے تعلیم مکمل کرنے والے پیف سکالرز ڈاکٹرز، انجینئرز، بینکرز، سائنسدان اور ماہرین معیشت بن کر قوم کی خدمت کر رہے ہیں پنجاب حکومت نے گزشتہ برس اس فنڈ میں چار ارب روپے کی خطیر رقم فراہم کی،اگر یہ فنڈ 1947ء سے قائم کیا جاتا تو آج کروڑوں بچے و بچیاں اس اربوں روپے کے فنڈ سے تعلیم حاصل کرچکے ہوتے لیکن اب بھی وقت ہمارے ہاتھ میں ہے اوریہ نوجوان قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اورمیرا ایمان ہے کہ نوجوان پاکستان کو صحیح سمت میں ڈالیں گے اورپاکستان کی تقدیر بدل دیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -