عوام کرپٹ نظام کی غلامی سے نجات حاصل کر نا چاہتی ہے،شاہدصدیق
لاہور (نمائندہ خصوصی ) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ عوام کرپٹ نظام کی غلامی سے نجات حاصل کر نا چاہتی ہے ، تحریک انصاف ملک کی عوام کو غلامی سے نجات دلانے کیلئے میدان میں آئی ہے۔پی ٹی آئی روایتی سیاست دانوں کی طرح ووٹ لے کر جیبیں بھرنے کیلئے نہیں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے میدان میں آئی ہے، پارٹی چیئر مین عمران خان کو عوام نے موقع دیا تو خیبر پختونخوا کی طرح ملک کے کونے کونے میں ترقی ہوگی،انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم و ملک کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں وہ کرپٹ مافیا کے خلاف بر سرپیکار ہیں۔ عمران خان قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے کھڑئے ہیں۔مفاد پرست سیا ستدانوں کا مستقبل تاریک اور اُنکی سیاسی زندگی ختم ہونے کو ہے ۔انہوں نے کہا کہ پا کستان تحریک انصاف کو کرپشن ، لوٹ ماراور کمیشن کلچر کے خاتمہ کیلئے عوام کی مد د چاہئے ،عوام نظام کی تبدیلی میں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں ۔