ملکی سیاست میں فیصلہ کن موڑآگیا ،قوم اپنی تقدیر بدلنے کا سوچے

ملکی سیاست میں فیصلہ کن موڑآگیا ،قوم اپنی تقدیر بدلنے کا سوچے
 ملکی سیاست میں فیصلہ کن موڑآگیا ،قوم اپنی تقدیر بدلنے کا سوچے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف یورپ کے میڈیا ایڈوائزرمیاں طارق جاوید نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں فیصلہ کن موڑآگیا ہے آج قوم کے پاس اپنی تقدیر بدلنے کا سنہری موقع ہے وزیراعظم کا احتساب ہوگیا تو پاکستان کی تقدیربدل جائے گی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں طارق جاوید نے کہا کہ وزیراعظم پرکرپشن، ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ اور الیکشن کمیشن کے سامنے جھوٹ بولنے جیسے 4 بڑے الزامات ہیں وہ اقتدار میں رہنے کااپنا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کا احتساب پوری قوم کی آوازہے،بدترین لوڈشیڈنگ،اووربلنگ ،کرپشن،غربت ،بے روزگاری اورگردشی قرضوں کے ریکارڈ توڑنے والی حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے چارسال،فیکٹریاں بند،ادارے تباہ اورخودکشیوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے،کرپٹ حکمرانوں نے احتساب سے بچنے کیلئے اپنی جعلی کارکردگی کے اخبارات میں اشتہارات اورایک ہی منصوبے کے باربارفیتے کاٹنا شروع کردیئے ہیں اب وہ زیادہ دیرقوم کوبیوقوف نہیں بناسکتے کیونکہ اب ان کے احتساب کا وقت آگیا ہے۔