واسا ،ٹیپا،ایل ڈی اے ، پبلک ہیلتھ اور ایجوکیشن کی 39سکیمیں منظور

واسا ،ٹیپا،ایل ڈی اے ، پبلک ہیلتھ اور ایجوکیشن کی 39سکیمیں منظور

  

لاہور( جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت آج ڈی سی آفس نا در ہال میں ڈسٹرکٹ ڈوپلیمنٹ کمیٹی کا ایک اجلاس ہوا۔اجلاس میں بلڈنگ،ایل ڈی اے، ایجوکیشن،واسا،ٹیپا اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں واسا کی13، ٹیپا کی 13، ایجوکیشن کی3،ایل ڈی اے کی4اور پبلک ہیلتھ کی 6سکیموں کی منظوری دی گئی جن سکیموں کی منظوری دی گئی ہے اُن میں واسا کی 153ملین،ٹیپا کی235ملین،ایجوکیشن کی50ملین،ایل ڈی اے کی40ملین اور پبلک ہیلتھ کی 152ملین کی سکیمیں شا مل ہیں۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سمیر احمد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اچھی شہرت کے حامل بہترین ٹھیکیداروں کے ذریعے ان سکیموں کا کام کروایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں بہترین اور اعلیٰ کو الٹی کا میٹریل استعمال کیا جائے۔ ڈی سی لاہورسمیراحمد سید نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی سکیموں کے کام کی سخت ما نیٹرنگ کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -