لبرل ،سیکولرازم کی بنیادپر مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی سازش ختم ہونی چاہیے،ثروت اعجاز
لاہور (وقائع نگار) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لبرل ازم ،سیکولرازم کی بنیادپر مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی سازش اب ختم ہونی چاہیے ،انسانیت کے احترام اور انسانیت کی منزلت کا جو درس دین اسلام نے دیا وہ دنیا کے کسی مذہب میں نہیں ہے ،ناموس رسالت ﷺ کے قانون کو کتابوں میں بند کرکے رکھ دیا گیا ہے ،یہود نصاری اور ان کے ایجنٹ کھلے عام گستاخی رسول اور شعائر اسلام کے خلاف زہر اگل رہے ہیں مگر انہیں لگام دینے والا کوئی نہیں ہے ،انتہا پسندی اور فرقہ واریت کی مذمت کرتے ہیں مگر گستاخی رسول کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ،وفاقی وزیر داخلہ بیرونی اشاروں پر بلاگرز کے سہولت کار بن رہے ہیں اور ان کے خلاف ثبوت ہونے کے باجود گرفتار کرنے کی بجائے بیرون ملک منتقل کررہے ہیں ،آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ،گستاخ بلاگر ز اور ان کے سہولتکاروں کو ملک کے قانون کے تحت انجام تک پہنچتا دیکھنا چاہتے ہیں ،سپریم کورٹ ،چاروں صوبوں کی ہائی کورٹ گستاخ بلاگرز کے خلاف از خود نوٹس لیں ،ثبوت پاکستان سنی تحریک پیش کریگی ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ اس لئے کہا جاتا ہے کہ یہاں عشقان مصطفی ﷺ کی اکثریت ہے ،پاکستان کا آئین اسلامکے تابع ہے ،295-Cکے تحت گستاخی رسول کرنے والوں کو فوری سزا دی جائے تو کسی میں جرأت نہیں ہوگی کہ وہ آقا دو جہاں محمد مصطفی ﷺ کی شان میں ہرزہ سرائی کرسکے۔