ن لیگ عوام کے پیسو ں کو ذاتی مشہوری کیلئے استعمال کررہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

ن لیگ عوام کے پیسو ں کو ذاتی مشہوری کیلئے استعمال کررہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

  

لاہور( لیڈی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف پروفیشنلزفورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ نواز حکومت کے تمام ناکام منصو بے صر ف ما ل اکٹھا کر نے کیلئے ہیں ،ن لیگ نے عوام کے ٹیکسو ں کے پیسو ں کو اپنی ذاتی مشہوری کیلئے استعمال کررہی ہے ، و فا ق اور پنجا ب حکومت نے بیس ار ب رو پے سے زائد کے اشتہار دیے ہیں، بنیادی سہولتوں سے محروم غر یب عوام سے بہت بڑا ظلم ہے اس پیسہ سے پا نچ بہتر ین ہسپتا ل بن سکتے تھے لیکن شریف برادران کے خو ن میں عوام کو ریلیف دینا شامل ہی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ نواز حکومت کے تمام منصو بے فرا ڈ ہیں ،نیلم جہلم پاور پر اجیکٹ کی لا گت 55ار ب سے بڑھ کر 400 ارب سے زائد پہنچ چکی ہے اس منصو بے کی لا گت پر چھ سو فیصد اضا فہ ہو ا ہے ،نواز شریف نے اس منصوبے کو 2015تک مکمل کر نے کا اعلان کیا تھا لیکن ان کا یہ اعلان بھی دوسرے اعلانات کی طرح پو را نہ ہو سکا ،منصو بہ چھ سا ل میں مکمل ہو نا تھا لیکن یہ منصو بہ آ ٹھ سا ل میں بھی پورا نہیں ہو سکا غر یب عوام سے شر یف برا دران اپنے غنڈا ٹیکس کی مد میں اضا فی سر چار ج و صو ل کر رہے ہیں جوکہ غر یب عوام سے نا انصا فی کے متر اد ف ہے اس منصو بے میں بڑے پیما نے پر کر پشن کی گئی اور اس کے ذمہ دار وں کیخلا ف کو ئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔انہوں کہا کہ شریف خاندان اپنے ذاتی کاروباری افراد کو نواز نے کیلئے من پسند منصو بے دے رہے ہیں نیلم جہلم پاور پراجیکٹ بھی من پسند کمپنی کو دیا گیا اس کمپنی کے پا س جد ید مشینری نہ ہو نے کی وجہ سے منصو بہ میں تاخیر اور لا گت میں اضا فہ ہوا منصو بے میں ار بو ں روپے لگنے کے باو جو د عوا م کو فا ئد ہ کی بجائے ٹیکہ لگ رہاہے حکمران عوام سے انتقام لینا بند کر یں اور شریف برا دران کی شعبدہ بازی زیادہ دیر نہیں چلے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ نا کام منصو بے اورکر یشن شریف برادران کی پہچان بن چکی ہے بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ کے خا تمہ کے قوم سے جھو ٹے وعدے کیے گیے جعلی سروے اور جعلی فیتے کا ٹنا شر یف برا دارن کا شغل میلہ بن چکا ہے جو کہ عوا م کے سا تھ کھلا مذاق ہے اور یہ زیا دہ دیر قوم کو بے و قوف نہیں بنا سکتے ان کا انجام قر یب آ چکا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -