(ن) لیگ سے پی ٹی آئی کی جیت ہضم ہی نہیں ہو رہی ہے، چودھری اظہر

(ن) لیگ سے پی ٹی آئی کی جیت ہضم ہی نہیں ہو رہی ہے، چودھری اظہر

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین یونین کونسل 114جوہر ٹاؤن چودھری اظہر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے پی ٹی آئی کی جیت ہضم ہی نہیں ہو رہی ہے اور وہ حیلے بہانوں سے اور ریاستی مشینری کے استعمال سے پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کررہے ہیں میں اور میرے منتخب پی ٹی آئی کے لوگ متعلقہ تھانے میں کسی بے گناہ کو چھڑانے کے لئے جائیں تو تھانے والے جو متعلقہ کھوکھر برادران کے زیر اثر ہیں وہ پی ٹی آئی کی بات سسنے کے لئے تیار ہی نہیں ہیں میں نے اور این اے 128کے دیگر چئیرمینوں نے اس بارے میں متعلقہ ایس پی کو بھی ملکر بتایا ہے لیکن پی ٹی آئی کی بات سننے کو کوئی تیار ہی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او نواب تاؤن نے وطیرہ بنا لیا ہے کہ بے گناہوں کو اٹھاؤ ان سے پیسے لو اور چھوڑ دو جن پر کوئی پرانے پرچے ہیں اوہ وہ توبہ تائب بھی ہو چکے ہیں تو ایسے لوگوں کو بھی وہ بلاوجہ تنگ کرنے سے باز نہیں آ رہے ہیں حکومت سی سی پی او اس کا نوٹس لیں وگرنہ ہم اپنی ضلعی اسمبلی کے اجلاس میں اس ایشو پر بھرپور احتجاج کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -