مشرف دور کا قانون وبلدیاتی نظام ایک ’کالا نظام ‘‘تھا

مشرف دور کا قانون وبلدیاتی نظام ایک ’کالا نظام ‘‘تھا

  

 لاہور(فورم ؛دیبا مرزا ؛اہتمام آصف شاہ: تصاویر علی رضا)چئیرمین یونین کونسل 116چودھری محمد اعظم نمبردار ‘وائس چیئرمین چودھری آصف جاوید‘جنرل کونسلر میاں محمد یوسف اور لیڈی کونسلر حمیرا طفیل نے کہا ہے کہ نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کا سہرا (ن) لیگ کے سر جاتا ہے مشرف کے دور کا قانون و بلدیاتی نظام ایک ’’کالا نظام‘ ‘تھا لیکن ہماری جماعت مسلم لیگ (ن) کا موجودہ بلدیاتی نظام ایک بہترین نظام ہے جس میں طاقت کا سر چشمہ عوام کو بنایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت یونین کونسل میں ہمیں جن بنیادی مسائل کا سامنا ہے اس میں پینے کا صاف پانی ‘سیوریج کے نظام کی مزیدبہتری ‘علاقہ میں بجلی کے تاروں کے بے ہنگم جال کو ہتانا اور سکولوں کی ا گریڈیشن ہے ان تمام بنیادی مسائل کو ہم نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے اور ان میں سے بہت سے مسائل کے حل کے لیئے ہمیں ہمارے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ملک افضل کھوکھر اور ملک سیف المکوک کھوکھر کا بھرپور تعاون بھی حاصل ہے اور ہم نے بہت سے بنیادی مسائل کو ان کے ساتھ ملکر حل بھی کروادیا ہے مزید جو کام رہ گئے ہیں ان کے حل کے لئے بھی ان کی راہنمائی اور مدد سے علاقے کے عوام کی بھرپور مدد کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری یونین کونسل میں جو بھی عوامی مسائل ہیں ان کے حل کے لئے ہم نے اپنی پوری یونین کونسل کی منتخب ٹیم کی مشاورت کے ساتھ ایک جامع حکمت عملی ترتیب دے رکھی ہے اور اسی کے مطابق ہم کام بھی کررہے ہیں ہم پر یونین کونسل کے عوام نے جو اظہار اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اور ہماری خدمت کی سیاست کی وجہ سے ہی ہمارے مخالفین کی نیندیں اڑ گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اسی طرح سے شور مچاتے رہ جائیں گے اور ہم عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوتے رہیں گے رونا دھونا پی ٹی آئی کا مقدر بن چکی ہے انہوں نے ہمیشہ ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے اور اب بھی یہ مختلف طریقوں سے رکاوٹیں ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن اللہ کا شکر ہے کہ ہر ایشو پر ہماری قیادت سر خرو ہوئی ہے اور ان کو منہ کی کھانی پڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نے بلا شبہ لاہور شہر کو ایک مثالی شہر بنا دیا ہے جس کی وجہ سے اب لوگ لاہور شہر کی مثال دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ملا کر دے رہے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -