فاٹا اصلاحات پر تمام سٹیک ہولڈرز میں اختلافات پائے جاتے ہیں،وزیر اعظم تمام جماعتوں کو ایک پیج پر لانا چاہتے ہیں:مائزہ حمید
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی رہنما پارلیمانی سیکرٹری برائے کیڈ مائزہ حمید نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات کے معاملے پر تمام سٹیک ہولڈرز میں اختلافات پائے جاتے ہیں ،وزیراعظم نوازشریف فاٹا کے معاملے پر تمام جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر لانا چاہتے ہیں۔
سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف فاٹا کے معاملے پر تمام جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر لانا چاہتے ہیں ،فاٹا میں تعمیروترقی کے منصوبوں سمیت تمام اصلاحات لانا چاہتے ہیں ، فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کافیصلہ مشاورت سے کریں گے ، دنیا بھر کی جمہوریت میں فیصلے راتوں رات نہیں کئے جاتے ، تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جاتی ہے ، وزیراعظم نوازشریف نے بھی مشاورت کا کہا ہے۔