چین کا دیہی علاقوں میں 50 ارب یو آن کی مالیت سے میتھین پراجیکٹس لگانے کا فیصلہ

چین کا دیہی علاقوں میں 50 ارب یو آن کی مالیت سے میتھین پراجیکٹس لگانے کا فیصلہ
چین کا دیہی علاقوں میں 50 ارب یو آن کی مالیت سے میتھین پراجیکٹس لگانے کا فیصلہ

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے دیہی علاقوں میں میتھین پراجیکٹس پر 50 ارب یو آن (7 اعشاریہ 3 ارب ڈالر ) خرچ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پیپلز ڈیلی چائنہ کی رپورٹ کے مطابق چین کے ماہرین معاشیات کی جانب سے 2016-2020 کا منصوبہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں 172 بائیو گیس کے پلانٹ اور میتھین کے 3150 بڑے پراجیکٹس لگائے جائیں گے۔ اس منصوبے کے تحت میتھین کی پروڈکشن 4 اعشاریہ 9 ارب کیوبک میٹر تک بڑھائی جائے گی جس سے 3 اعشاریہ 49 ملین ٹن کوئلہ کی کھپت بچ جائے گی ۔ حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے ان منصوبوں سے 23 کروڑ دیہاتی لوگوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

واضح رہے کہ چین کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت میں دیہی علاقوں کے لوگوں کا بھی اہم کردار ہے ۔ دیہی لوگوں کی جانب سے مویشی پالے جانے کے باعث سالانہ اربوں ٹن گوبر پیدا ہوتا ہے جسے اب بائیو گیس منصوبے کے ذریعے فائدہ مند بنایا جا سکے گا۔ چین کی سرکاری رپورٹ کے مطابق چین میں سالانہ 1 اعشاریہ 4 ارب ٹن گوبر اکٹھا ہوتا ہے جسے میتھین گیس کی فراہمی کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس گوبر کے ذریعے 73 اعشاریہ 6 ارب کیوبک میٹر بائیو گیس پیدا کی جاسکتی ہے جس سے 87 اعشاریہ 6 ملین ٹن کوئلہ بچایا جا سکتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -