مصباح الحق پرسکون مزاج کے کھلاڑی ،فکسنگ الزامات کے بعدٹیم کا ماحول خوشگوار بنانے کی ہر ممکن کوشش کی:ڈین جونز

مصباح الحق پرسکون مزاج کے کھلاڑی ،فکسنگ الزامات کے بعدٹیم کا ماحول خوشگوار ...
مصباح الحق پرسکون مزاج کے کھلاڑی ،فکسنگ الزامات کے بعدٹیم کا ماحول خوشگوار بنانے کی ہر ممکن کوشش کی:ڈین جونز

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد یونائٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونزمصباح الحق پرسکون مزاج کے کھلاڑی ہیں جن کے جذبات آسانی سے ظاہر نہیں ہوتے ،فکسنگ الزامات کے بعدٹیم کا ماحول خوشگوار بنانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔

اسلام آباد یونائٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹے ان کی ٹیم کے لیے انتہائی سخت گزرے اس دوران کپتان مصباح الحق نے ٹیم کا ماحول خوشگوار بنانے کی ہر ممکن کوشش کی۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مصباح الحق پرسکون مزاج کے کھلاڑی ہیں جن کے جذبات آسانی سے ظاہر نہیں ہوتے جو ایک اچھی بات ہے اور کم ہی لوگ ان کی بذلہ سنجی اور مذاق کی عادت دیکھ پاتے ہیں لیکن اس مشکل وقت میں انہوں نے اپنے رویے سے ٹیم کا ماحول خوشگوار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی۔

Toni & guyنے اپنی چوتھی خودمختار برانچ جوہر ٹاﺅن لاہور میں قائم کر دی

ڈین جونز نے کہا کہ کرپشن کی روک تھام کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات قابل تعریف ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی نے کھیل کو صاف شفاف رکھنے کے لیے جو کوشش کی وہ انتہائی موثر ثابت ہوئی، ٹیم کو ان چار دنوں میں دوبارہ ذہنی طور پر یکجا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائٹڈ کے دو کھلاڑی شرجیل خان اور خالد لطیف پاکستان سپر لیگ کے دوران مشکوک افراد سے رابطہ کرنے کی پاداش میں معطل کیے جاچکے ہیں اور انہیں وطن واپس بھیج دیا گیا ہے جبکہ ایک اور کھلاڑی محمد عرفان سے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے انٹی کرپشن یونٹ نے پوچھ گچھ کی ہے اور انہیں کلیئر کردیا گیا ہے۔

مزید :

T20 World Cup -