54 سال سے بھارت میں پھنسے ہوئے چینی فوج کے 77 سالہ وینگ قوئی اپنے وطن چین پہنچ گئے

54 سال سے بھارت میں پھنسے ہوئے چینی فوج کے 77 سالہ وینگ قوئی اپنے وطن چین پہنچ ...
54 سال سے بھارت میں پھنسے ہوئے چینی فوج کے 77 سالہ وینگ قوئی اپنے وطن چین پہنچ گئے

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ 54 سال سے بھارت میں پھنسے ہوئے چینی فوج کے 77 سالہ وینگ قوئی طویل انتظار کے بعد آخر کار چین واپس پہنچ گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق77 سالہ وینگ قوئی کے ساتھ ان کے بیٹی اور بیٹا بھی چین پہنچے ہیں، بیٹے وشنو وینگ نے بتایا ہے کہ جمعہ کی شب کو وینگ قوئی کے خاندان کو چینی سفارت خانے میں بلایا گیا جہاں ان کی ملاقات چینی سفیر سے ہوئی تھی۔

مصباح الحق پرسکون مزاج کے کھلاڑی ،فکسنگ الزامات کے بعدٹیم کا ماحول خوشگوار بنانے کی ہر ممکن کوشش کی:ڈین جونز

خیال رہے کہ وینگ قوئی کے مطابق 1963 میں وہ غلطی سے انڈیا میں گھس گئے اور پکڑے گئے جبکہ انڈیا حکام کے مطابق وہ انڈیا میں بغیر کاغذات داخل ہوئے تھے۔ وینگ قوئی اپنے اوپر عائد جاسوسی کے الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے وینگ قوئی مختلف جیلوں میں چھ سے سات سال رہے اور اس کے بعد انھیں مدھیہ پردیش کے ایک گاو¿ں تروڑہ میں چھوڑ دیا گیا تھا،80ءکی دہائی میں پہلی بار خطوط کے ذریعے چین میں خاندان کے ساتھ ان کا رابطہ ہوا اور 40 سال میں پہلی بار 2002 میں فون پر ان کی بات ان کی ماں سے ہوئی،ایک مقامی خاتون سے شادی ہوئی تھی جن سے ان کا ایک بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -