کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا شہید مقبول بٹ کو خراج عقیدت

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا شہید مقبول بٹ کو خراج عقیدت

  

سری نگر(اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام کشمیری شہید رہنما محمد مقبول بٹ کی شہادت کی 33ویں برسی پر اسلام میں حریت دفتر پر ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر کے لیے شہید محمد مقبول بٹ کی خدمات پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ حریت رہنماؤں نے اپنی تقاریر میں کہا کہ بھارت نے11فروری1984کو تمام آئینی اور اخلاقی تقاضے پامال کرتے ہوئے محمد مقبول بٹ کو پھانسی پر چڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ محمد مقبول بٹ ، محمد افضل گورو اور دیگر لاکھوں کشمیری شہداء نے ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جانیں قربان کیں اور یہ بیش بہا قربانیاں ایک روزضرور رنگ لائیں گی۔ حریت رہنماؤں نے کہا کہ بھارت تمام تر جبر و استبداد کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے توڑنے میں ناکام رہا ہے لہذا اسے چاہیے کہ زمینی حقائق تسلیم کر کے کشمیریوں کے ساتھ اپنے وعدے پورے کرے اور انہیں انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دے۔ دعائیہ مجلس میں شہید محمد مقبول بٹ اور دیگر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی گئی۔ اس موقع پر مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی

مزید :

عالمی منظر -