500کلو وزنی مصری لڑکی علاج کیلئے بھارت منتقل

500کلو وزنی مصری لڑکی علاج کیلئے بھارت منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قاہرہ ( آن لائن )مصر میں موٹاپے کی خطرناک بیماری میں مبتلا 36 سالہ ایمان عبدالعاطی کوخصوصی پرواز کے ذریعے علاج کے لیے بھارت منتقل کر دیا گیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمان عبدالعاطی کو اس کے آبائی شہر اسکندریہ کے برج العرب ہوائی اڈے سے خصوصی طیارے کے ذریعے بھارت کے شہر ممبئی لایا گیا۔ ایمان کا وزن اس وقت 500 کلوگرام ہو چکا ہے، مصر کے اسپتالوں میں ایمان کی بیماری کا علاج نہیں کیا جاسکا۔مصری ایئرلائن کے چیئرمین صفوت مسلم نے بتایا کہ شہری ہوابازی کے وزیر شریف فتحی کی خصوصی ہدایت پر موٹاپے کے شکار لڑکی کو بھارت لے جانے کے لیے خصوصی پرواز کا اہتمام کیا گیا۔ جس کے بعد اسے براہ راست اسکندریہ سے بھارت کے شہر ممبئی منتقل کیا گیا ہے۔موٹاپے اور بھاری بھرکم حجم کی وجہ سے ایمان عبدالعاطی کو ہوائی جہاز کے دروازے سے اندر لے جانا مشکل تھا۔ اس لیے جہاز میں خصوصی دروازہ تیار کیا گیا ۔ بھارت میں علاج کے لیے سفر کے دوران ایمان عبدالعاطی کے ہمراہ اس کی ہمشیرہ اور مصری ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی موجود ہے۔ ممبئی کے ہسپتال میں لے جانے کے بھی ہسپتال کا ایک ہنگامی راستہ بنایا گیا تھا اور اسے کرین کی مدد سے سپتال میں پہنچایا گیا ۔

مزید :

عالمی منظر -