فرانس: دہشت گردی کی سازش کے الزام میں 16 سالہ لڑکی سمیت چار گرفتار

فرانس: دہشت گردی کی سازش کے الزام میں 16 سالہ لڑکی سمیت چار گرفتار

  

پیرس( آن لائن )فرانسیسی وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں 'ممکنہ دہشتگردی' کی سازش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے چار مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار کئے گئے تین مرد اور ایک 16 سالہ لڑکی کو بم سازی کے ساز وسامان کے ساتھ جنوبی شہر موں پیلیئر میں ان کے مکان سے گرفتار کیا گیا۔ فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی عمریں بتدریج 16، 21، 26 اور 33 سال ہیں۔

پولیس کے مطابق نومبر2015 ء میں پیرس حملے میں استعمال ہونے والے بم سے ملتا جلتا سامان پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔واضح رہے کہ 2015 کے آغاز سے فرانس میں دہشتگرد حملوں میں کم از کم 230 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -