دہشتگردی کا خاتمہ، ٹرمپ کیساتھ مشروط تعاون کیلئے تیار ہوں: شامی صدر

دہشتگردی کا خاتمہ، ٹرمپ کیساتھ مشروط تعاون کیلئے تیار ہوں: شامی صدر

  

دمشق(این این آئی)شامی صدر بشار الاسد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شامی پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی کی حمایت کرتے ہوئے امریکا کو مشروط تعاون کی پیشکش کردی ، شام میں انسانی بحران کا ذمہ دار مغربی ممالک، ترکی، سعودی عرب اور قطر ہے،دمشق میں ایک غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویودیتے ہوئے شامی صدر بشار الاسد نے کہا کہ دہشتگردی کیخاتمے کے لئے امریکا سے تعاون کے لئے تیار ہیں، بشرطیکہ اگر امریکا واقعی سنجیدہ ہے تو شامی حکومت کے ذریعے تعاون کریں۔شامی صدر نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کی حکومت اور عوام سے تعاون کیے بغیر دہشتگردی کو شکست دینا ناممکن ہے، انھوں نے ٹرمپ حکومت کی جانب سے شامی پناہ گزینوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کو مثبت اقدام قرار دیا۔انھوں نے کہا کہ امریکا کے مفادات کا تعین کرنا صرف امریکی عوام کا حق ہے۔شامی صدرکا مزید کہنا تھا کہ شام میں انسانی بحران کا ذمہ دار مغربی ممالک، ترکی، سعودی عرب اور قطر ہے۔

مزید :

عالمی منظر -