تحریک ناموسِ رسالتؐ کے تمام مطالبات تسلیم کئے جائیں ، ممتاز اعوان

تحریک ناموسِ رسالتؐ کے تمام مطالبات تسلیم کئے جائیں ، ممتاز اعوان

  

لاہور (وقائع نگار)کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت ‘‘کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان،میاں محمد اویس،مفتی عاشق حسین رضوی،علامہ شعیب الرحمن قاسمی،مولانا محمد نعیم بادشاہ سلفی ، علامہ وقار الحسنین نقوی اور مولانامحمد حنیف حقانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریک ناموسِ رسالتؐ کے تمام تر مطالبات فوی الفور تسلیم کرے اور ختم نبوت و ناموسِ رسالت ؐ سمیت آئین کی کسی بھی اسلامی شق کو چھیڑنے سے گریز کرے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں منعقدہ قومی سیاسی ،علماء و مذہبی راہنماؤں کی منعقدہ آل پارٹیز تحفظ ناموسِ رسالتؐ کانفرنس میں پیش کردہ 6مطالبات تسلیم نہ کیے تو یکم مارچ کے بعد ورلڈ پاسبان ختم نبوت دینی و سیاسی جماعتوں سے مل کر بھرپور احتجاج کریگی اس ضمن میں یکم مارچ کے بعد تمام دینی ، سیاسی جماعتوں کا طلب کردہ مشترکہ اجلاس کے بعد احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگاانہوں نے مزید کہا کہ غیور مسلمان سب کچھ قربان کرسکتے ہیں لیکن وہ اللہ تعالیٰ کے سچے و آخری نبی حضرت محمد کریمؐ کی ختم نبوت و ناموس رسالتؐ کیخلاف کسی بھی سازش کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتے۔ آئین کی دفعہ 295/Cمیں ترمیم یا تبدیلی قانون تحفظ ناموسِ رسالت ؐ ایکٹ کو بے اثر کرنیکا حربہ ہے جسے قطعی طور پر کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -