مولانا عبد الغفور حیدری ایک روزہ دورے پر آج لاہور پہنچیں گے
لاہور(وقائع نگار)جے یو آئی کے مر کزی سیکرٹری جنرل اور سینٹ نے کے ڈپٹی چیئر مین مولانا عبد الغفور حیدری ایک روزہ دورے پر آج اتوار کو لاہور پہنچ رہے ہیں وہ جے یو آئی لاہور کے نائب امیر مولانا قاری نذیراحمد کی یاد میں جامع مسجدمدنی علامہ اقبال ٹاؤن الحمد کالونی بعد نماز مغرب تعزیتی سمینار سے خطاب کریں گے جے یو آئی لاہورکے زیر اہتمام سمینار سے لیاقت بلوچ ،مولانا محمد امجد خان ،مولانا اللہ وسایا ،قاری زوار بہادر ،حا فظ اشرف گجراور دیگر راہنماء خطاب کریں گے۔
جبکہ سمینار کی صدارت مولا نا محب النبی کریں گے اور مہمان خصوصی مولانا خواجہ خلیل احمد ہوں گے۔