ڈپٹی کمشنر لاہورکی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس

ڈپٹی کمشنر لاہورکی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس

  

لاہور( جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے ڈی سی آفس نا در ہال میں ایک اجلاس ہوا۔اجلاس میں شہر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔اے سی (ہیڈ کو آرٹر)صفدر حسین ورک نے ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کو شہر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے کی گئی کارروائیوں کے با رے میں تفصیلی بریفنگ دی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے اے سی (ہیڈ کو آرٹر)صفدر حسین ورک کو ہدایت کی کہ وہ ٹی ایم او گلبرگ ٹاؤن فیصل شہزاد اور ڈی ڈی او (اینیمل)خالد سلیم کی نا قص کارکردگی پر انہیں شو کاز نو ٹس جا ری کیے جائیں۔

جبکہ اچھی کارکردگی دکھانے پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہزاد اقبال قریشی، تنویر عباس اور آصف نعیم ورک کو تعریفی اسناد دی جائیں۔انہوں نے اے سی (ہیڈ کو آرٹر )صفدر حسین ورک کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جن پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اجلاس میں شرکت نہیں کی اُن کی جواب طلبی کی جائے۔اجلاس کے دوران پرائس کنٹرول کو درپیش مسائل کا جا ئزہ لینے کے بعد ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید نے پو لیس حکام سے کہا کہ وہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کا لز پر فوری طور پر پہنچیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -