کشمیری مسلمانوں کی بے مثال قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، سید افتخار

کشمیری مسلمانوں کی بے مثال قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، سید افتخار

  

لاہور (وقائع نگار) مقبوضہ کشمیر میں مظلوم عوام پر ہونے والے ظلم پر دنیا بھر کے نام نہاد انسانی حقوق کے علمبراداروں کی خاموشی ان کے دوہرے معیار کا ثبوت ہے،کشمیری مسلمانوں کی بے مثال قربانیاں ضرور رنگ لائے گی،بھارتی جارحیت اور جنگی جنون کا جواب دینے کے لئے قوم کا ہر فرد سربکف تیار ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے ورکرز اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور مسلم امہ کیخلاف سازشوں کا ذمہ دار امریکہ اسرائیل اور ہندوستان ہیں۔

،مودی ،ڈونلڈ ٹرمپ،اور تین یاہو صرف مسلمانوں ہی کے نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں،اس منحوس مثلث کے خلاف مسلم امہ کو متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا،ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا ہے،انہوں نے کہا مسلم حکمرانوں خصوصاََ عرب ممالک امریکی اور اسرائیلی غلامی سے باہر نکلیں،مظلوم کشمیری مسلمانوں نے قاتل ریاست ہندوستان کی نام نہاد یوم جمہوریہ پر متحدہ عرب امارات نے شادیانے بجا کر کشمیری مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے،ہم کشمیری بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ،انشااللہ اپنے مطلوم کشمیری بھائیوں کی حق خودارادیت کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -