مئیر لاہور سے لا ری اڈہ کے ٹرانسپورٹرز کی ملاقات

مئیر لاہور سے لا ری اڈہ کے ٹرانسپورٹرز کی ملاقات

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاویدسے لا ری اڈہ کے ٹرانسپورٹرز نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر لا ری اڈہ کامران ڈوگر اور خالد بٹ بھی مو جود تھے۔ٹرانسپورٹرز نے مےئر لاہور کو لا ری اڈہ میں صفائی ستھرائی،تجاوزات ،شیڈز اور سکیورٹی جیسے مسائل سے آگا ہ کیا جس پر مےئر لاہور کرنل(ر)مبشر جاوید نے لا ری اڈہ کے ٹرانسپورٹرز کو یقین دلایا کہ اُن کو درپیش مسائل حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاری اڈہ سے تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے گا اور مسافروں کے لیے شیڈز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے ٹرانسپورٹرز حضرات کو بھی میٹرروپولیٹن کارپوریشن کے افسران کے ساتھ تعاون کر نا ہو گا۔

میئر لاہور کرنل (ر)مبشر جا وید نے ٹرانسپورٹرز کو کہا کہ ہم نے مل جل کر لا ری اڈہ کے مسائل کو حل کر نا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -