160ڈکیتی ، چوری ، راہزنی کی وارداتیں جاری‘ شہری لٹتے رہے‘ پولیس خاموش تماشائی

160ڈکیتی ، چوری ، راہزنی کی وارداتیں جاری‘ شہری لٹتے رہے‘ پولیس خاموش ...

  

ن (کرائم رپورٹر)ڈکیتی چوری کی رہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی۔بتایاجاتا ہے کہ مخدوم رشید کے علاقے میں افتخار حسین کے گھر نامعلوم چور وں نے تالے توڑ کر اڑھائی لاکھ نقدی اورطلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، چہلیک کے علاقے شہزاد الحق سے دو نامعلوم مسلح افراد نے موبائل فون اور نقدی چھین لی،کینٹ کے علاقہ مال پلازہ میں حسن خان سے مسلح شخص نے 85ہزار مالیت کا موبائل فون چھین لیا،ممتاز آباد کے علاقہ میں شادی کی تقریب کے دوران شکیل کی جیب سے نامعلوم چور ہزاروں مالیت کا موبائل فون لے اڑا،اسی طرح نشتر ہسپتال میں پرچی لیتے وقت منیبہ ایڈوکیٹ کا پرس دو افراد چھین کر لے گئے،دریں اثناء نشتر ہسپتال میں تعینات لیڈی ڈاکٹر کا پرس جس میں ا ے ٹی ایم کارڈ ،نقدی اور دیگر ضروری کاغذات تھے،نامعلوم چور لے اڑا،ممتاز آباد کے علاقہ میں موبائل فون کی دکان میں نامعلوم چور ہزاروں مالیت کے موبائل فون لے اڑے۔علاوہ ازیں شہر کے مختلف مقامات سے 6موٹر سائیکل چوری کر لیے گئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -