ضلع لودھراں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار پر خصوصی توجہ دی جائے‘ احمد خان بلوچ

ضلع لودھراں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار پر خصوصی توجہ دی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں(نما ئند ہ پا کستا ن)ممبر صوبائی اسمبلی احمد خان بلو چ نے کہا ہے کہ ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار پر خصوصی توجہ کی جائے۔ انہوں نے یہ بات یہاں ڈپٹی کمشنر کے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

دفتر کے کمیٹی روم ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد عمر، اراکین صوبائی اسمبلی عامر اقبال قریشی، سلطان جہانگیر بھٹہ، جبکہ ایم این اے عبدالرحمن خان کانجو اور ایم پی اے سجاد جوئیہ کے نمائندوں عبدالعلیم بریار اور شہزاد حسین ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اشتیاق احمد جاوید، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر طارق گیلانی، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن میاں اسماعیل اور دیگر افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد نے کہاکہ پولیس تعلیمی اداروں اور بزنس کمیونٹی مراکز کی سیکورٹی کی مانیٹرنگ کو موثر و فعال بنائیں۔ ایم پی اے عامر اقبال قریشی نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے کہاکہ دنیا پور سب سے زیادہ کڑوے پانی کا علاقہ ہے یہاں پینے کے صاف میٹھے پانی کے زیادہ سے زیادہ پلانٹ لگائے جائیں ایم پی اے سلطان جہانگیر بھٹہ نے کہاکہ ضلع میں وال چاکنگ اور لاؤڈ سپیکر کے قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے بہتری آئی ہے تاہم پولیس مویشی چوروں کا موثر وپائیدار تدارک کرے۔