شرمین عبید چنائے پنجاب میں عورتوں پر مظالم کی روک تھام کے مراکز کی سفیر مقرر

شرمین عبید چنائے پنجاب میں عورتوں پر مظالم کی روک تھام کے مراکز کی سفیر مقرر

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب حکومت نے آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار ہ شرمین (بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

عبید چنائے کو عورتوں پر مظالم کی روک تھام کا سفیر مقرر کر دیا۔اے آ ر وائے نیوز کے مطابق شرمین عبید چنائے اور روبینہ شاہین کو خدمات کے اعتراف پر پنجاب میں وائلنس اگینسٹ وویمن( وی اے ڈبلیو )مراکز کا سفیر مقرر کر دیا گیا ہیترجمان پنجاب حکومت سلمان صوفی نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عالمی شہرت یافتہ ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کو خواتین کے حوالے سے خدمات پر خواتین پر مظالم کی روک تھام کے مراکز کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے علاوہ روبینہ شاہین کو بھی ان مراکز کا سفیر مقرر کیا گیا، پنجاب میں خواتین پر مظالم کی روک تھام کے پہلے مرکز کا افتتاح 7 مارچ کو ملتان میں ہوگااوران مراکز کے ذریعے پنجاب کی خواتین کو تحفظ فراہم کیا جائے گا اور ان کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔سلمان صوفی نے کہا کہ شرمین عبید چنائے اور روبینہ شاہین کو ’’وی اے ڈبلیو سی ایمبسیڈر‘‘ مقرر کرنے کا مقصد گراس روٹ لیول پر خواتین پر ذہنی، جسمانی اور معاشی تشدد کے خاتمے کے رحجان کو فروغ دینا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -