ہائیکورٹ بار الیکشن‘ 5 نشستوں پر تمام 12 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ‘ مجلس عاملہ کی 7 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار

ہائیکورٹ بار الیکشن‘ 5 نشستوں پر تمام 12 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات کیلئے5نشستوں پر12 امیدواروں کے کاغذات(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )
نامز دگی جانچ پڑتال کے بعد در ست قرار دے دیے ۔ جبکہ ممبر مجلس عاملہ کی 7 نشستوں پر امیدواروں کو بلامقا بلہ منتخب قراردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں الیکشن بورڈ کے چیئرمین محمدحسین بابراورممبران ملک نصیر احمد تھہیم اورملک پرویز اخترراں نے گزشتہ روز صبح9بجے سے دوپہر2 بجے تک 5 نشستوں کے لئے جمع 12 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی ہے اور تمام امیدواروں کے کاغذات نامز دگی منظورکر لئیے ہیں ۔سالانہ انتخابات سال2017ء کے لئے صدارت کے عہدے پر 2 امیدواروں ایم شیر زمان قریشی اورسید محمد جعفر طیار بخاری،نائب صدر کے لئے بھی2امیدواروں طاہر علی قریشی اور فیروزہ فیض خان، جنرل سیکرٹری کے لئے 4 امیدواروں عبدالسلام علوی،چوہدری محمد اشرف سندھو،شیخ تنویراحمداور صاحبزادہ محمد ندیم فرید،فنانس سیکرٹری کے لئے بھی 2امیدواروں مہر ارشاد احمد ارائیں اورمیاں محمود احمد انصاری،لائبریری سیکرٹری کے لئے 2 امیدواروں عاصمہ جبیں اورشہلا شاہین نے کا غذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
کاغذات مشکوک