پانامہ کا شور مچانیوالے مایوس‘ حکومت مدت پوری کریگی

پانامہ کا شور مچانیوالے مایوس‘ حکومت مدت پوری کریگی

  

صادق آباد(نامہ نگار)پنجاب بھر کے اقلیتوں کو درپیش(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

مسائل مرحلہ وار حل کئے جارہے ہیں ‘ میٹرک میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات میں حکومت پنجاب کی طرف سے لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ہیں ‘ غریب اقلیتی برادری کے مریضوں کے علاج معالجہ پر اب تک کروڑوں روپے خرچ کئے جاچکے ہیں‘پسماندہ علاقوں میں صحت‘تعلیم‘ سٹرکیں‘ سیوریج جیسے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سیٹھ کانجی رام نے گزشتہ رو ز ملاقات کرنیوالے اقلیتی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا‘ انھوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب نے اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں حکومت نے اقلیتوں کو ساتھ لیکر چلنے کا تہیہ کر رکھا ہے انھوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی قیادت میں ملک سے مہنگائی‘ بے روزگاری اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے دن رات کام کر رہی ہے پانامہ لیکس کا شور ڈالنے والوں کو مایوسی ہو گی عوامی مینڈیٹ سے قائم ہونیوالی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -