سی پیک کے ثمرات ڈیرہ میں نظر نہیں آ رہے

سی پیک کے ثمرات ڈیرہ میں نظر نہیں آ رہے

  

ڈیرہ غازیخان(بیور ورپورٹ)سینیٹر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈیرہ غازیخان ڈویثرن کو گزشتہ تین سالوں سے حکمرانوں نے مکمل نظراندا زکیاہے ۔سی پیک کے ثمرات یہاں نظر نہیں آتے عوام بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان ہمارے دور میں ترقی یافتہ لیکن اب پسماندہ ہے یہاں ممبران قومی اسمبلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ،سردارامجد فاروق خان کھوسہ ،سردار اویس خان لغاری ودیگر منتخب عوامی نمائندوں نے عوام کو مایوس کیا ہے ایک ڈیرہ ملتان روڈ بھی تین سالوں میں نہ بنواسکے ۔ضلع بھر کی سٹرکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں۔ڈیرہ غازیخان شہر میں ہم نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے جو گزشتہ تین سالوں میں دیکھ بھال نہ ہونے سے تباہ ہورہے ہیں ۔ضلع کی پسماندگی اور اپنی احساس محرومیوں کا اظہار آنے والے قومی الیکشن میں ضرور کرینگے اور موجودہ نااہل ممبران کو مستر د کردینگے ۔سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا میڈیا اپنے اندر زرد صحافت کا قلع قمع کرے او چ شریف میں وہاں کے سجادہ نشین سید افتخار حسین ایم پی اے کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا لیکن اوچ شریف سے میرے نا م سے یہ خبربے بنیاداور جھوٹی ہے کہ آنے والے الیکشن میں ن اور بلے میں مقابلہ ہوگا پیپلزپارٹی کی کارکردگی زیرو ہے میں نے کسی صحافی سے بات بھی نہیں کی میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے سردار وذوالفقار علی خان کھوسہ ،چوٹی گئے جہاں انہوں نے مسلم لیگی راہنما سردار منظور خان چنگوانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا مانگی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -