بھکر کے عوام کے حقوق کی جنگ اسمبلی میں لڑی
منکیرہ (نامہ نگار)تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دے ر(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
ہے ہیں ،ہمارے منصوبے عوام کے سامنے ہیں ہم نے کئی ارب روپے کے ترقیاتی کام کیے ہیں ہمارا مختصر دور مخالفین کے طویل سیاسی دور پر کئی گنا بھاری ہے عوام کے حقوق کی جنگ اسمبلی میں لڑی اور بھکر کے مسائل ایوان میں بلا خوف و خطر بیان کیے تھانہ کچہری کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے منکیرہ جیسے پسماندہ علاقے میں دانش سکول کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں ہے دانش سکول کے قیام کے لیے ایم پی اے ملک غضنفر عباس چھینہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں قطری حکومت کی جانب سے جدید ترین ہسپتال کی تعمیر آپ کے سامنے شروع ہے شکار والے پہلے بھی آتے تھے لیکن مخالفین ان سے ذاتی مفاد حاصل کرتے تھے ہم نے عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر قطری شہزادوں سے ہسپتال حاصل کیا ہمارا دامن صاف ہے ہم نے اپنی جیب نہیں بھری بلکہ عوامی مفادات میں فیصلے کئے میلاد ٹاؤن میں بجلی کی فراہمی جلد ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ اورایم این اے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے دی سکالر سکول کی نئی بلڈنگ کے افتتاح کے موقع پر کیا تقریب میں سیٹھ احمد حسین ،ملک محمد اسلم چھینہ چیئرمین یو سی دربولہ ،ملک مظہر حسین چھینہ ایڈووکیٹ چیئرمین یو سی حیدرآباد،ملک محمد اعظم چھینہ ،انعام الحق فاروقی ،صدر پریس کلب طارق اقبال باجوہ ،جنرل سیکرٹری حافظ محمد اطہر ،نائب صدر محمد حسین رحمانی سمیت پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔