سکیورٹی گارڈ پر ڈاکٹر کا مبینہ تشدد‘ کارڈیالوجی پیرا میڈیکل سٹاف کی ہڑتال‘ مظاہرہ

سکیورٹی گارڈ پر ڈاکٹر کا مبینہ تشدد‘ کارڈیالوجی پیرا میڈیکل سٹاف کی ہڑتال‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار) چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
کے پیرا میڈیکل سٹاف نے سکیورٹی گارڈ پر ڈاکٹر کے مبینہ تشدد کے بعد ہڑتال کر دی اور احتجاجی مظاہرہ کیا جسکی قیادت پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے رہنماؤں محمد امین ، کلیم سیرانی، شعیب سیرانی نے کی ، احتجاجی مظاہرے میں راؤ کامران ، اشرف، منور حسین ، رانا محمود الحسن، راؤ قمر آفتاب ودیگر شریک ہوئے مظاہرین نے کہا کہ نشتر ہسپتال میں تعینات ایک ڈاکٹر نے ایمرجنسی وارڈ میں دو لواحقین کے ہمراہ جانے کی کوشش کی جسکو سکیورٹی گارڈ نے روکا کہ ایمرجنسی وارڈ میں صرف ایک اٹنڈنٹ ٹھہرنے کی اجازت ہے مگر ڈاکٹر نے زبردستی اندر جانے کی کوشش کی اور روکنے پر سکیورٹی گارڈ ذوالفقار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تھپڑوں کی بارش کر دی مظاہرین نے کہا کہ سکیورٹی گارڈ پر تشدد کا فوٹیج سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہے اگر انہیں انصاف نہ ملا تو دوبارہ ہڑتال بھی کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر دیگر مریضوں کو سمجھاتے ہیں کہ ایک اٹنڈنٹ ٹھہر سکتا ہے مگر خود اسکی خلاف ورزی کی کوشش کی گئی جبکہ مذکورہ خیال کی انتظامیہ کیمطابق واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے ج میرٹ پر ذمہ داران کیخلاف قصور وار کا تعین کرے گی۔
ہڑتال