پولیس کی ملی بھگت سے خانگڑھ میں اونٹوں کا دنگل کرانے کے انتظامات

پولیس کی ملی بھگت سے خانگڑھ میں اونٹوں کا دنگل کرانے کے انتظامات

  

ملتان(کرائم رپورٹر) اونٹوں کی لڑائی پر جوا ء کر انیوالے مافیا نے خان گڑھ میں اونٹ دنگل کر انے کے انتظامات کر لئے ہیں، ذرائع کے مطابق موضع مبارک پور میں خان گڑھ روڈ پر دنگل کر انے کیلئے جگہ کا تعین کیا گیا ہے جس کیلئے مقامی پولیس سے ملی بھگت کر کے14 فروری کو دنگل(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کر انے کی کوشش کی جارہی ہے، علاقہ کے معزز افراد ریاض خان، غلام فرید، اقبال خان، سید غضنفر شاہ، ملک عاشق حسین نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ عطا ، غلام حسین اور مراد نامی افراد دنگل پر جواء کر اتے ہیں جس میں ملک بھر سے جواریوں کی بڑی تعداد شرکت کر تی ہے، انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ترنڈہ محمد پناہ میں بھی اسی گروپ نے یہ دنگل کر انے کی کوشش کی تھی جسے مقامی پولیس نے ناکام بنادیا تھا، تاہم اب خان گڑھ کی پولیس سے معاملات طے کئے جارہے ہیں۔انہوں نے وزیر اعلی اور آئی جی پنجاب سے اس معاملہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -