حلقہ کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی مشن ہے‘ محمد عمر جعفر

حلقہ کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی مشن ہے‘ محمد عمر جعفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی پنجاب محمد عمر جعفرنے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی مشن ہے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے دن رات کوشاں ہے اور2018ء کے الیکشن تک ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ سے سیوریج مسائل کا خاتمہ اور صاف پانی کی فراہمی مشن ہے جس کے لئے کام کیا جا رہا ہے اور جلد مختلف مقامات پر واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب مکمل کر لی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری محمد اقبال پبلک سیکرٹریٹ میں مختلف وارڈز سے آنے والی سیاسی و عوامی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیابعد ازاں ایم پی اے محمد عمر جعفر نے ملک ظہیرکی والدہ، قاری ظفر اقبال شریف کے بھائی ،رانا ماجد علی کے والد، میاں شرافت علی کی والدہ ، رانا ندیم کے چچا اور محمد نثار کے والدکی وفات پر ان کی رہائش گاہوں پر جاکر مرحومین کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔