منکیرہ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم‘ گوہروالا چوک 5 گھنٹے میدان جنگ بنا رہا‘ متعدد افراد گرفتار

منکیرہ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم‘ گوہروالا چوک 5 گھنٹے میدان جنگ بنا ...

  

منکیرہ (نامہ نگار ) شیخ اور کسرانہ برادری کے افراد میں معمولی بات پرتصادم ،گوہر والا چوک 5گھنٹے تک میدان جنگ بنا رہا ،مرغی لینے کے معاملہ پر شیخ اور کسرانہ برادری میں معمولی تلخ جھگڑے میں تبدیل ہو گئی اور سینکڑں افرادجمع ہو گئے دونوں جانب سے مکوں ،گھونسوں اور جوتوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں جانب سے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوہر والا چوک منکیرہ پر شیخ اور کسرانہ برادری کے افراد میں مرغی لینے کی بات معمولی تلخ کلامی کے بعد جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی اور گوہر والا چوک میدان جنگ بن گیا دونوں جانب سے مکوں ،گھونسوں اور جوتوں کا آزادانہ استعمال کی گیاپولیس نے موقع پر پہنچ کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا اور عوام کو منتشر کیا۔

تصادم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -