چولستان جیپ ریلی کے موقع پر قلعہ ڈراورمیں کبڈی مقابلہ ، یزمان کی ٹیم نے شاہی والا کو شکست دیدی ‘ ناچی بکریوں کی بھی نمائش
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ بہاول پور کے زیر اہتمام بارہویں(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
ٹی ڈی سی پی چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر قلعہ ڈیراور کے مقام پر شاہی والا اور یزمان کی کبڈی ٹیموں کے مابین مقابلہ منعقد ہوا جوکہ یزمان کی ٹیم نے 35کے مقابلہ میں50پوائنٹس سے جیت لیا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آفتاب پیرزادہ، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ عبدالرؤف، حسنین خالد سنپال، ڈویژنل سپورٹس آفیسر سید متین احمد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مقصود الحسن جاوید ، دیگر افسران اور شائقین بڑی تعداد میں موجود تھے۔ٹی ڈی سی پی ریلی کے موقع پر چولستان میں دیسی کشتیوں کے مقابلے بھی ہوئے جس میں باسط ماڑا پہلوان، حمید میدو کے علاوہ یزمان تحصیل اور چولستان کے پہلوانوں نے بھرپور طریقہ سے حصہ لیا ۔ منصف کے فرائض سہیل پاشی نے انجام دیے۔ اس موقع پر آرچری کا نمائشی مقابلہ بھی منعقد کیا گیا بعدازاں اونٹوں کے رقص اور کرتب دکھائے گئے اور چولستان کی ناچا بکریوں کی نمائش کی گئی۔