پی سی بی پہلے اپنے معاملات درست کرے:ذکاء اشرف

پی سی بی پہلے اپنے معاملات درست کرے:ذکاء اشرف

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ پی سی بی کوپہلے اپنے معاملات درست کرنے کی ضرورت ہے پی ایس ایل کا نہ پہلے ایڈیشن میں کوئی فائدہ ہوا تھا اور نہ ہی اس ایڈیشن میں فائدہ ہوگا انہوں نے کہا کہ بس اس لیگ کو ایک شوق کی خاطر منعقد کیا جارہا ہے اور اس کا مالی طور پر کوئی فائدہ نہیں ہے بورڈ کو اپنے اور جو اہم معاملات ہیں ان پر کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کھلاڑیوں کی میچ فکسنگ میں ملوث ہونے پر افسوس کا اظہار رکرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کی پوری دنیا میں بدنامی ہوئی ہے۔

اور ان کھلاڑیوں کو سخت سزا ملنی چاہئیے، ذکاء اشرف نے مزید کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے بورڈ کو آئی سی سی میں بات کرنے کی ضرورت ہے مگر اس اہم معاملے پر خاموشی معنی خیز ہے بہرحال دیکھنا یہ ہے کہ اب اس لیگ میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کیا ہوتا ہے مگرشائقین کرکٹ اس وقت کھلاڑیوں کی حرکت سے بہت مایوس ہیں اور ان میں پایا جانے والے غصے کو اب پی سی بی کاکام ہے ایسے اقدامات کرکے ٹھنڈاکرے کہ آئندہ اس قسم کے کوئی واقعات ہی پیش نہ ہو اس وقت پی سی بی کا بہت کڑاامتحان ہے اور اس کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج بھی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -