ایچی سن کالج رینکنگ چیمپن شپ،یوسف اور شمزہ فاتح

ایچی سن کالج رینکنگ چیمپن شپ،یوسف اور شمزہ فاتح

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی ایچی سن کالج نیشنل جونیئر رینکنگ چیمپن شپ 2017ء بوائز میں نمبر ٹوسیڈ یوسف خان نے ٹاپ سیڈ اسد اللہ کو اور گرلز میں شمزہ طاہر نے جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق ایچی سن کالج میں پانچ روز سے جاری نیشنل جونیئر چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل الیسٹر تھامسن تھے۔ اس موقع پر پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک، سروس انڈسٹریز کے ڈائریکٹر چودھری عمر سعید، شہریار سلامت، فہیم صدیقی، حیدر اسماعیل، عمران صدیقی، اشفاق چوہان، نعمان علیم درانی ، محمد عابد، طلحہ وحید ، جمیل احمد، حسیب اسلم،محمد صدیق اور سکول کے بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ انڈر 18 بوائز سنگل میں زبردست مقابلہ ہوا جب اسد اللہ اور سوئی گیس کے یوسف خان ٹائٹل کیلئے زبردست کھیلے۔ دونوں درمیان میچ گراس کورٹ پر بھی دو گھنٹے سے زیادہ چلا۔ پہلا سیٹ یوسف خان 6-4 سے جیتے مگر دوسرے سیٹ میں اسد اللہ نے کم بیک کیا اور7-5 سے سیٹ جیت لیا مگر تیسرے سیٹ میں یوسف خان نے اپنی شاندار سروس کی بدولت میچ 6-4 سے جیت لیا۔ انڈر 18 گرلز سنگل میں شمزہ طاہر نے زبردست مقابلے کے بعد عشاء جواد کو 6-3, 6-4 سے ہرا کر گرلز ٹائٹل جیت لیا۔ انڈر 16 بوائز سنگل کے فائنل میں سوئی گیس کے محمد شعیب نے احمد کامل کو 6-0, 6-4 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انڈر 14 میں نعلین عباس نے ذلان خان کو 6-1, 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ انڈر 12 کے فائنل میں عبدالحنان خان نے کاشان عمر کو 8-6 سے ہرا کر فائنل جیت لیا۔ انڈر 10 کے فائنل میں ابوبکر طلحہ نے احتشام ہمایوں کو 8-3 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ اختتامی تقریب میں پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل الیسٹر تھامسن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک نے پرنسپل ایچی سن کالج کا ٹورنامنٹ کروانے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ چیمیپئن شپ جیتنے والے یوسف خان کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ جیتنے پر میں اپنے کوچ ہمایوں احمد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔

میں اس سے قبل کراچی میں بھی نیشنل چیمپئن شپ جیت چکا ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -