جوئے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے:رمیز راجہ

جوئے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے:رمیز راجہ
 جوئے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے:رمیز راجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) کرکٹ کے راجہ، رمیز راجہ نے کہا ہے کہ شرجیل خان کا ایک دن پہلے لیسٹر شائر کے ساتھ 70 ہزار پاؤنڈکا کنٹریکٹ ہوا ہے اور یہ پانچ لاکھ روپے پر گر گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ جب اس طرح کا معاملہ ہوتا ہے تو کھلاڑی چوکنے ہو جاتے ہیں اور بہت سے دیگر کھلاڑی ریڈار پر آ جاتے ہیں۔انہوں نے تمام تر معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل خان کا ایک دن پہلے لیسٹر شائر کے ساتھ 70 ہزار پاؤنڈ کا کنٹریکٹ ہوا ہے اور یہ پانچ لاکھ روپے پر گر گئے ہیں، مجھے تو حیرانی ہوتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد عامر کا بھی جب سپاٹ فکسنگ سکینڈل سامنے آیا تھا تو اس سے ایک دن پہلے یارک شائر سے ایک لاکھ بیس ہزار پاؤنڈ کا کنٹریکٹ آفر ہوا تھا۔