فیکٹری ایریا ،ڈاکوؤں نے بارات کو یرغمال بنالیا ،11لاکھ 61ہزار نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار

فیکٹری ایریا ،ڈاکوؤں نے بارات کو یرغمال بنالیا ،11لاکھ 61ہزار نقدی اور قیمتی ...

  

 لاہور(اپنے کرائم رپورٹرسے)صو با ئی دا ر الحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیا ۔ذرائع کے مطابق فیکٹری ایریا النور ٹاؤن میں مطلوب کی بہن کی شادی ہورہی تھی کہ چار ڈاکو گھر میں گھس آئے اور تمام بارات کو یرغمال بنا کر 11لاکھ 61ہزار مالیت کی نقدی زیورات جبکہ باٹا پور کے رہائشی خالد کی حویلی میں دس ڈاکو داخل ہوئے جنہوں نے گن پوائنٹ پر اسکے ملازمان کو یرغمال بناکرایک ملازم غلام رسول کو اسکے گھر لے آئے اور گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور6لاکھ مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات اور رائفل کلاشنکوف لیکرفرار ہو گئے۔ فیصل ٹاؤن میں عمران سے چار لاکھ،ہنجروال میں واصف اور اسکی فیملی سے تین لاکھ،نواں کوٹ میں محمودسے سوا لاکھ،شیراکوٹ میں افضل سے 90ہزار، ہربنس پو رہ میں محبت علی سے 75ہزار،شاہدرہ میں عامر سے 57ہزار،اسلام پو رہ میں رمضان سے 55ہزار،غالب مارکیٹ میں حامد سے 52ہزار، گارڈن ٹاؤن میں واجد سے 40ہزارکی نقدی زیورات لوٹ لئے گئے جبکہ مغل پو رہ میں منصور کی گاڑی اور اکبری گیٹ میں وکی ،راوی روڈ میں علی ،پرانی انارکلی میں مومن،ٹاؤن شپ میں جلال کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -